65

حضرت مادھو لال حسین ؒ کے431 واں عرس کی تقریبات جاری

حضرت مادھو لال حسین ؒ کے431 واں عرس کی تقریبات جاری۔
لاہور پولیس کی طرف سےسکیورٹی کے سخت انتظامات۔
آج سے شروع ہونے والی تقریبات کے موقع پر ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد کی زیرنگرانی فول پروف سکیورٹی انتظامات مرتب کئے گئے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس
عرس کی تقریبات 01 اپریل تک جاری رہیں گی
زائرین کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ لاہور پولیس کے02 ایس پیز سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ 02 ایس ڈی پی اوز، 01 ایس ایچ او ، 06 انسپکٹرز عرس پرڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں
62 اَپر سب آرڈینیٹس اور380 جوان بھی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ مزار میں داخل ہونے والے ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ مزار کے ارد گرد چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔
اطراف کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں