215

لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کے زیر انتظام شہداء “سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر مناؤاں” کی یاد میں تقریب۔ترجمان پولیس
المناک سانحہ 30 مارچ 2009 کو مناواں پولیس ٹریننگ سنٹر میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔ترجمان پولیس
سانحہ میں دو زیر تربیت کانسٹیبلان روحیل فیاض اور رفیق الرحمان نے جام شہادت نوش کیاتھا۔ترجمان پولیس
تقریب کا انعقاد شہید کی آخری آرام گاہ واقع میانی صاحب قبرستان لاہور پر کیا گیا۔ترجمان پولیس
پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ ترجمان پولیس
لاہور پولیس کی جانب سےقبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ترجمان پولیس
ایس ایچ او لٹن روڈ عمران خان، پولیس ملازمین اور ورثاء سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ترجمان پولیس
دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے لاہور پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ایس پی ہیڈکوارٹرزسید کرار حسین
شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز
لاہور پولیس کے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ سید کرار حسین
شہید ہونے والے پولیس ملازمین نے فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا۔ایس ایچ او لٹن روڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں