136

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کالج کی تقریب سے خطاب

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آج ملک کا ہر سیاسی , معاشرتی اور اقتصادی مسئلہ عدالتوں میں ہی حل ہوتا ہے. ججز اور اور وکلا کا آج وہ احترام نہیں ریا جو ماضی میں دیا جاتا تھا. کالج کی تقریب اسناد کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے زور دیا کہ وکلا کو قانون اور اس کے بنائے جانے کے پس منظر سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے. اس لیے ضروری ہے وکیل ادب , ریاضی اور تاریخ پر مکمل عبور حاصل کریں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آج دہشت گردی کے بارے میں قوانین کے حوالے سے بہت زیادہ کام ہو رہا ہے اور بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے. چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے زور دیا کہ وکلا کو حالات حاضرہ سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے اور علمی قابلیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے وکالت کی عملی تربیت بھی دیں. تقریب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتوں میں سخت محنت کے ساتھ ساتھ سچائی بہت ضروری یے. جو وکیل اپنی ساکھ کھو بیٹھے چاہے وہ دنیا کا بہترین وکیل ہو بھی ہو تو کوئی فائدہ نہیں جسٹس عمر عطا بندیال نے زور دیا کہ وکلا کو کردار سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے. تقریب سے اخوت فاونڈیشن کے امجد ثاقب اور ہمایوں احسان بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں