11

اداکارہ میرا کی طبیعت بگڑ گئی، امریکن اسپتال میں داخل

دبئی: لالی وڈ اسٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
فلم اسٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے ہے جن کے نتائج آج شام تک آئیں گے جس کے بعد ڈاکٹرز مزید علاج کریں گے۔
اطلاعات ہیں کہ فلم اسٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔
اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکا کے دورے سے واپس آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔ انھوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
دبئی میں بسی پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں