32

چین کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان

چین نے پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔

چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گی۔

چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنے تجربے سے متعلق بتایا اور پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد اس بیماری کی روک تھام سے متعلق معلومات سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں