33

کورونا وائرس: سعودی عرب میں بھی 21 دن کےلیے رات کا کرفیو نافذ

سعودی حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کردیا ہے جو آج یعنی 23 مارچ سے 12 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ کرفیو کا دورانیہ شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 119 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 511 ہوگئی ہے۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکار، فوجی، میڈیا سیکٹر کے ملازمین ، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں کے ملازمین کرفیو سے مستثنی ہوں گے۔

سعودی بادشاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کرفیو کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی جبکہ تمام سول اور فوجی حکام کو اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے مکمل تعاون کا حکم دیا۔

خیال رہے وزارت صحت نے بتایا تھا کہ اتوار کو کورونا کے 119 نئے مریض سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد سعودی عرب میں کل تعداد بڑھ کر 511 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں