48

پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر مذہبی جوش و جزبے سے منایا جارہا ہے

پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر مذہبی جوش و جزبے سے منایا جارہا ہے، لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، چرچز میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا
لاہور میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات سے ایسٹر کے دن کا آغاز کیا، مال روڈ پر کیتھیڈرل چرچ کی عبادت میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور گیت پیش کیے،
مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں کا رخ کرنے کے پلان بنے ہیں، تفریحی مقامات کا رخ بھی تو کرنا ہے،
مسیحی برادری نے دعائیہ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی اور پاک فوج کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں