33

‘دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں’

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر فاروق ستار نے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری گھروں تک محدود رہیں اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ چین نے لاک ڈاون کیا تو یہ مرض پھیلنے سے رک گیا، میں نے بھی خود کو سماجی طور پر تنہا کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں فاروق ستار نے کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش قرار دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں