20

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع

سینئیر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ماتحت افسران کی ترقیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فوج میں نیا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ پاک فوج میں ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی صورت میں نچلے افسران کی ترقی نہ رکے۔ خیال رہے کہ پہلے بھی آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جاتی رہی ہے لیکن اس حوالے سے ہمیشہ کہا جاتا رہا ہے کہ اس فیصلے سے نیچلے افسران کی حق تلفی ہوتی ہے اور وہ ترقی نہیں کر پاتے لیکن اب اس مشکل کو حل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آرمی چیف کے بعد سب سے زیادہ سینئیر افسر کو ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ دے کر ان ترقیوں کے تسلسل کو قائم رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں