30

پاکستان ریلوے نے 4 اے سی بوگیاں قرنطینہ میں تبدیل کردیں

پاکستان ریلوے نے 4 اے سی بزنس سلیپر بوگیوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا۔

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی نے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر1 پر قرنطینہ کی بوگیاں کھڑی کی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے متاثرین کو ریلوے کی جانب سے یہاں رکھا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے کی جانب سے اے سی سلیپر کی چار بوگیوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بوگیوں میں تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ملک میں مسافروں کے لیے ریلوے کی آمد ورفت معطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں