7

احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبزفنکار

شوبزفنکاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنگین وائرس ہے جس کے باعث احتیاط کرنی چاہیئے۔

پاکستان کے مایہ نازشوبزفنکاروں نے مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک وڈیو بنائی جس میں ماہرہ خان، عدنان صدیقی، میشا شفیع، عائشہ خان، شرمین عبید چنائے، ایچ ایس وائی، آمنہ شیخ، ثروت گیلانی، سرمد کھوسٹ، فیصل کباڈیا، احسن خان اورمیرا سیٹھی شامل ہیں۔

فنکاروں نے اس وڈیومیں نہایت سنجیدگی سے کہا کہ آپ سب کورونا کے بارے میں جان چکے ہیں پھرہم یہ وڈیو کیوں بنا رہے ہیں، اس لیے کہ اس وقت سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو۔ کورونا وائرس صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ فرد سے فرد تک پھیلنے والا وائرس ہے اسلیے ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا عمل کچھ دن تک بالکل ختم یا پھر بہت کم کرنا ہوگا۔

فنکاروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرہمیں اسکول، ریستوران، روڈ، خاندان کی دعوتوں سمیت کسی بھی قسم کے میل جول سے دوررہنا ہوگا۔ اور یقین جانیئے یہ کورونا وائرس مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، اس لیے احتیاط کیجیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں