39

کورونا وبا؛ قومی ایئرلائن نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

کورونا وائرس کے پیش نظرقومی ایئرلائن پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پرکورونا کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔
اس دوران پی آئی اے کی اندرونِ ملک پروازیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت صوبوں کےدرمیان انٹر سٹی بس سروسز بند کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے 34 ٹرینیں بھی معطل کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں